وزیر اعظم نریندر مودی نے امیر طبقے کے بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں اپنی آرام
پسند زندگی سے باہر نکل کر محروم طبقے کے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے اور
اپنے تجربات کو شیئر کرکے سیکھنے اور سکھانے کا مشورہ دیا ہے۔مسٹر مودی نے ریڈیو سے آج نشر 'من کی بات'
پروگرام کے ذریعے اپنے خطاب میں
اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ امیر طبقے کی نوجوان نسل کے کئی لوگ آرم پسند
زندگی گزارنے کے عادی ہو گئے ہیں۔مسٹر مودی نے ان بچوں سے موسم گرما کی چھٹیوں میں ایسے نئے تجربات کرنے کے لئے کہا جو انہیں اس زندگی سے باہر لے جاتے ہوں۔